لاہور پولیس کے دفاتر میں تعینات غیر ضروری اہلکاروں کو فیلڈ میں بھیجنے کا فیصلہ

لاہور (اپنے نمائندے سے) سی سی پی او لاہور نے لاہور پولیس کے تمام دفاتر سے غیر ضروری اہلکاروں کو فارغ کر کے فیلڈ میں تعینات کرنے کا فوری حکم دے دیا۔ اس ضمن میں انہوں نے ایس ایس پی ایڈمن طارق عباس قریشی کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ سی سی پی او آفس کی مختلف برانچوں سے غیر ضروری اہلکاروں کو فوری طور پر لائن میں بھجوائیں۔