لاکھوں کے ڈاکے‘ چوریاں‘ مریدکے میں مزاحمت پر بیوپاری قتل

لاکھوں کے ڈاکے‘ چوریاں‘ مریدکے میں مزاحمت پر بیوپاری قتل

لاہور + فیروز والا + مریدکے (نامہ نگاران) ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے جبکہ مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم ٹا¶ن کے علاقہ 58 سی کے رہائشی اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجر حاجی حنیف کے گھر کے گیراج سے 20 لاکھ مالیت کی گاڑی چور پولیس کے گلی میں دو دو ناکوں کے باوجود لے گئے جس پر اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وارداتوں پر کنٹرول کیا جائے اور گاڑی برآمد کرائی جائے۔ ہنجروال احمد ہا¶سنگ سکیم کی رہائشی رضوانہ ناصر کے گھر سے ڈاکو 7 لاکھ کی نقدی‘ زیورات‘ گڑھی شاہو میں پوسٹ آفس سے لاکھوں روپے لے گئے۔ پلی فاروق گنج میں دو ڈاکو¶ں نے حافظ وقاص سے 55 ہزار کی نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی‘ مغل پورہ فوجی گرا¶نڈ کے قریب ثاقب سے 30 ہزار روپے‘ موبائل‘ وحدت کالونی شاہد کالونی میں عرفان شریف سے 42 ہزار روپے‘ موبائل‘ گلشن اقبال کریم بلاک سے زیب النساءسے 30 ہزار روپے‘ موبائل‘ غالب مارکیٹ سٹی ٹاور مین مارکیٹ میں امتیاز سے 60 ہزار‘ گلبرگ میں قذافی گول چکر پر ساجد سے 82 ہزار‘ نشتر کالونی کماہاں پل پر واصف اقبال سے 85 ہزار مالیت نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی گئیں جبکہ ساندہ میں پرانی چونگی میں ریحان یوسف کے گودام سے چور چار سو تھیلے آٹا اور فیصل ٹا¶ن 5 بی کے رہائشی علی سلیمان کے گھر سے 10 لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات لے گئے۔ اقبال ٹا¶ن سے حسن محمود‘ گلشن راوی سے اعجاز‘ مسلم ٹا¶ن سے عارف‘ اقبال ٹا¶ن سے سہیل‘ ڈیفنس اے سے عمر‘ ڈیفنس بی سے معین اور رمضان‘ لیاقت آباد سے ظہیر اور ماجد‘ نشتر کالونی سے یٰسین‘ شاہدرہ ٹا¶ن سے اشرف‘ شاہدرہ سے واجد‘ اسلام پورہ کے صادق‘ مستی گیٹ سے راشد‘ لوئر مال سے ندیم‘ گوالمنڈی سے وحید‘ لاری اڈا سے منیر‘ فیصل ٹا¶ن سے زوہیب‘ گلبرگ سے طاوس‘ اچھرہ سے احسان کی موٹرسائیکلیں اور سبزہ زار سے شفیق‘ شفیق‘ ستوکتلہ سے افتخار‘ ٹا¶ن شپ سے عامر‘ ڈیفنس بی سے ڈاکٹر فریال‘ گلبرگ سے ارشد‘ شاہدرہ ٹا¶ن سے طیب کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ دریں اثناءتھانہ سٹی کے علاقہ بصرہ کالونی کے رہائشی بھینسوں کے بیوپاری صدیق کے گھر پانچ ڈاکو داخل ہوئے اور ان کے تین مبینہ ساتھی باہر پہرہ دینے کیلئے کھڑے ہو گئے۔ ڈاکو¶ں نے صدیق سے بھینسیں فروخت کر کے لائی جانے والی تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور شور مچانے پر اس کی بیوی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی اور بھائی عنایت کو قتل کر دیا۔ دریں اثناءمسافروں کے روپ میں سوار ہونے والے ڈاکو¶ں نے کھاریاں سے آنے والی ویگن کو مریدکے سے ایک کلومیٹر دور ویرانے میں لے جا کر مسافروں سے لاکھوں روپے اور 15 موبائل فون چھین لئے۔