فیڈریشن آف چیمبرز کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کے انعقاد کافیصلہ

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان نے ایکسپورٹ ٹرافی کے ساتھ ساتھ لائف اچیومنٹ ایوارڈز کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب تک ملک کے 40افراد کو اس ایوارڈز کیلئے منتخب کرلیا ہے اورآئندہ ہفتہ تک وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک تقریب میں یہ ایوارڈز تقسیم کریں گے اس کی فیس فیڈریشن نے 3لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ تاہم فیڈریشن نے کے ای ایس سی کی جانب سے ایوارڈز کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی کہ کے ای ایس سی شہر میں صنعت وتجارت اورشہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ اس لئے وہ اس ایوارڈ کی مستحق نہیں۔