تعویذ گنڈا موثر نہ ہونے پر نوجوان نے مسیحی عامل قتل کر دیا

تعویذ گنڈا موثر نہ ہونے پر نوجوان نے مسیحی عامل قتل کر دیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) تعویذ گنڈا کرنے والے کو مرید نے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھا¶نی کے علاقہ عاصم ٹا¶ن میں روشن لال مسیح جھگیوں میں تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا اور اس کے پاس دھرم پورہ کا نوجوان سہیل آتا تھا۔ دونوں نشہ بھی کرتے تھے اور روشن لال بھیک بھی مانگا کرتا تھا۔ 20 روز قبل ہربنس پورہ میں روشن لال کو اس کے مرید سہیل نے ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ دو روز قبل روشن لال نے سہیل کے ساتھ صلح کر لی۔ گذشتہ روز سہیل نے روشن لال کی جھگی میں گھس کر اس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق روشن لال کا تعلق فورٹ عباس سے تھا لیکن یہاں اکیلا ہی رہتا تھا اس کے ورثاءکے بارے میں علم نہیں۔ نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔