ابوظہبی سے آنےوالے مسافر کے بیگ سے زیوارت غائب

لاہور (نوائے وقت نیوز) لاہور ائرپورٹ پر ابوظہبی سے آنےوالے ایک مسافر نے الزام لگایا ہے کہ دوران چیکنگ ائرپورٹ حکام نے اس کے سامان سے طلائی زیورات اور قیمتی موبائل نکال لیا ہے۔ عارفوالا کے رہائشی محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ 3 دن کے بعد اس کی بہن کی شادی ہے جس کیلئے وہ چار ہزار درہم مالیت کے طلائی زیورات اور ایک قیمتی موبائل اپنے ساتھ لایا تھا ۔