وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر حکیم عامررزاق گرفتار‘ مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس بہاء الدین نے وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حکیم عامر رزاق کو گرفتار کر لیا واضح رہے کہ حکیم عامر رزاق نے شہر و نواحی علاقوں میں درجنوں مقامات پر اپنی مشہوری کے لئے وال چاکنگ کروا رکھی تھی جس کو پولیس و انتظامیہ کی جانب سے وارننگ بھی دی گئی مگر مذکورہ حکیم نے مزید مقامات پر وال چاکنگ کروا لی۔ پولیس تھانہ بی زیڈ کے ایس ایچ او طاہر اعجاز نے حکیم عامر رزاق کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا اور وال چاکنگ ایکٹ 2015 ء کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔