کھانسی کا نشہ آور شربت پینے سے ایک اور نوجوان ہلاک

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ میں کھانسی کا نشہ آور شربت پینے سے ایک اور نوجوان ہسپتال میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نولکھا کے رہائشی نوجوان ذیشان کی چند روز قبل کھانسی کا نشہ آور شربت پینے سے حالت غیر ہو گئی تھی۔ جو میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ جہاں اس نے گذشتہ روز دم توڑ دیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔