کمالیہ: رجانہ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افراد زخمی

کمالےہ (نا مہ نگار) کمالیہ رجانہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ رجانہ روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون پٹھانی بی بی اور محمد لیاقت علی کو کچل ڈالا ۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔