ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی رائے ونڈ کے علاقہ میں رائے ونڈ روڈ پر 45 سالہ اصغر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ متوفی 5 بچوں کا باپ تھا۔ شادباغ کے علاقہ عامر روڈ پر دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا اقبال دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ متوفی ناخدا چوک کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا۔

ی