مبینہ طور پر دوا زیادہ مقدار میں کھانے سے لڑکی ہلاک

لاہور (نامہ نگار) شالیمار کے علاقہ میں لڑکی مبینہ طور پر اسقاط حمل کی دوا زیادہ مقدار کھانے سے ہلاک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقہ فاروق پارک کی رہائشی لڑکی کے محلے دار رضوان کے ساتھ تعلقات تھے۔ جس وجہ سے وہ حاملہ ہو گئی تھی اور گزشتہ روز پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ رضوان نے میری بےٹی کو حمل ضائع کرنے کی گولیاں لا کر دی تھیں۔ جن کی زیادہ مقدار کھانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔