شاہدرہ میں 300 لٹر زہریلی شراب برآمد‘ 2 ملزم گرفتار

لاہور (اپنے نمائندے سے) شاہدرہ سے 300 لٹر زہریلی شراب پکڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سعید اور شہباز مسیح شراب تیار کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے 300 لٹر زہریلی شراب اور آلات کشید قبضہ میں لے لئے۔