سبزہ زار : ایک ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ ‘ دوسرا تھانہ شاد باغ کی حوالات میں ہلاک

لاہور (نامہ نگار + اپنے نمائندے سے) ایک ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں دوسرا حوالات میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ ای بلاک مےں ڈاکوﺅں نے شہری اویس سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سبزہ زار انسپکٹر سید حسنین حیدر شاہ کی سربراہی مےں پولےس بھی پہنچ گئی۔ اس دوران ایک اور شہری نے بتایا کہ ایل بلاک کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کر رہے ہیں جس پر پولیس ایل بلاک پہنچی تو ڈاکوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ دریں اثناءشادباغ انوسٹی گیشن پولیس کے مطابق 22 سالہ محسن ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور اسے ”تفتیش“ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر تھانہ لایا گیا۔ گزشتہ روز اچانک اس کی حالت بگڑ گئی اسے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔