رضوانی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور (نامہ نگار) گلشن راوی پولیس نے ڈاکوﺅں کے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے وارداتوں میں لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین کے احکامات پر ڈ ی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹاﺅن امتیاز سرورنے ایس ایچ او گلشن راوی محمد شریف سندھو کی سربراہی میں ٹےم تشکےل دی۔ جس نے رضوانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ رضوان عرف رضوانی اور اس کے ساتھی عمر کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل، 10 موبائل فون، کمپیوٹرز، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان اپنے طریقہ وارات میں گلیوں محلوں اورشاہراﺅں پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے تھانہ گلشن راوی، راوی روڈ، ساندہ، نوانکوٹ، شیراکوٹ اور مانگا منڈی کی حدود میں ڈکیتی اور راہزنی کی 20 مزید وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔