ڈی سی او ٹیم کا چھاپہ، جانوروں کی ناجائز فیس وصول کرتے 6 افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

مانگا منڈی (نامہ نگار) ڈی سی او لاہور کی ٹیم کا مانگا منڈی میں اچانک چھاپہ بیرن لاہور جانے والے جانوروں کی ناجائز فیس وصول کرتے ہوئے 6 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور جملہ رسید قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ محمد اسماعیل جو کہ مانگا منڈی مویشیوں کا ٹھیکیدار ہے اس کی ایما پر چند افراد مانگا منڈی نزد نہروالا پل رائے ونڈ روڈ پر کیمپ لگایا ہوا ہے اور وہ بیرون لاہور جانے والے بیوپاریوں سے جانوروں کی راہداری وصول کررہے تھے۔ ڈی سی او کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر عداللطیف، سکندرعلی، محمد قربان، راشد سعید، عبدالغفار اور شفیق کو جانوروں کی موقع پر رسیدیں کاٹتے ہوئے پکڑ لیا۔