لاکھوں کی وارداتیں، شہریوں سے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا

لاکھوں کی وارداتیں، شہریوں سے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے نواب ٹاﺅن کے علاقہ مےں طاہر کے گھر گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے مالیت، مصطفی ٹاﺅن میں احسن کے گھر سے 8 لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں میاں ارشاد کے گھرسے 7 لاکھ، گلشن راوی میں وحید کے گھر سے 6 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے اقبال ٹاﺅن میں خواجہ زبیر کی فیملی سے 8 لاکھ روپے مالیت ،باغبانپورہ میں حنیف کی فیملی سے 6 لاکھ، جوہر ٹاﺅن میں سہیل کی فیملی سے 5 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے جنوبی چھاﺅنی میں ظفر سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں نسیم سے 2 لاکھ روپے اور تین موبائل فون، لیاقت آباد میں راحیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور دو موبائل فون، مغلپورہ میں آصف سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، شمالی چھاﺅنی میں ڈاکٹر حسن سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ٹاﺅن شپ میں کامران سے 85 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں ابرار سے موٹر سائیکل، 34 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں اسد عباس سے موٹر سائیکل، 25 ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں اشرف سے لیپ ٹاپ، ہزاروں نقدی اور موبائل فون، سمن آباد میں عرفان سے لیپ ٹاپ، 26 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں خرم سے 65 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاﺅن شپ میں شہباز سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے راوی روڈ سے علی، نواب ٹاﺅن سے اسامہ اور سے عمران، وحدت کالونی سے عبداللہ، راوی روڈ سے خرم، اچھرہ سے اکرم، شادمان سے رﺅف کی گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ سے زاہد، فیصل ٹاﺅن سے ثاقب، گلشن اقبال سے ناصر، مغلپورہ سے عثمان، سبزہ زار سے مبین، کاہنہ سے فیضان، سبزہ زار سے اکرم، سبزہ زار سے آصف، گارڈن ٹاﺅن سے سنی، ٹاﺅن شپ سے شبیر احمد، اکبری گیٹ سے خرم، گلشن راوی سے آصف، فیصل ٹاﺅن سے ارشاد، گجرپورہ سے ثاقب اسلم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔