فیروز والہ میں 6 وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاءسے محروم

فیروز والہ میں 6 وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاءسے محروم

فیروز والا (نامہ نگار) سگیاں، شاہدرہ اور لاہو رروڈ پر ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ ننگل ساہداں کے قریب چوروں نے ایک فیکٹری میں گھس کر سات لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ یصرا کالونی میں ڈاکوﺅں نے منظور احمد سے موٹر سائیکل چھین لی۔ نواں کوٹ کے قریب ڈاکوﺅں نے یوسف سے گن پوائنٹ پر نقد رقم موبائل چھین لئے۔ ڈاکوﺅں نے وقاص سے رقم اور موبائل چھین لیا۔ شاہدرہ میں نامعلوم چورموٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے ایک سرکاری ملازم سے 60 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔