فیروز والا میں نوجوان قتل‘ کاہنہ‘ غالب مارکیٹ سے دو نعشیں برآمد

فیروز والا میں نوجوان قتل‘ کاہنہ‘ غالب مارکیٹ سے دو نعشیں برآمد

لاہور+ فیروز والا (نامہ نگاران + سٹاف رپورٹر) نوجوان کو قتل کرکے نعش سیکھم نہر میں پھینک دی گئی، کاہنہ اور غالب مارکیٹ سے دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ راہگیروں نے اجنبی نوجوان کی نعش نہر میں پڑی ہوئی دیکھی جس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے نہر سے نعش نکال کر قریبی دیہات کے لوگوں سے شناخت کروانے کی جدوجہد کی مگر رات گئے تک اجنبی نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی۔ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ کاہنہ کے علاقہ میں نہر میں گزشتہ روز 18 سالہ نوجوان کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کواطلاع دی۔ پولیس نے لاش کی شناخت کے لئے قریبی مسجدوں میں اعلانات کرائے مگر شاخت نہیں ہوسکی۔ جس پر پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کرا دی۔ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں 35 سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی ہے۔