عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات تمام اہلکار تبدیل

لاہور (نامہ نگار)ایس پی مجاہد نے مختلف شکایات پر عرصہ دراز سے مستقل طورپر ایک ہی جگہ پر تعینات تمام اہلکاروں کو تبدیل کر دیا اور ہفتہ وار ڈیوٹی چارٹ بھی ترتیب د ینے کا حکم دےا ہے۔تفصےلات کے مطابق ایس پی مجاہد کیپٹن (ر) رومیل اکر م نے مختلف شکایات پر ناکوں اور موبائل سکواڈ کی گاڑیوں و ٹائیگر سکواڈ پر عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کو تبدیل کر دیا اور ان جگہوں پر نہ صرف نئے اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں بلکہ آئندہ کے لئے ایک ڈیوٹی چارٹ بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ جس پر تمام اہلکار ہفتہ وار ڈیوٹی سرانجام دیں گے تفصیلات کے مطابق اہلکاروں نے ایس پی مجاہد کو شکایت کی تھی کہ محرران ڈیوٹی لگاتے وقت میرٹ کا خیال نہیں رکھتے۔ جس کی وجہ سے کئی اہلکار ایک ہی طرز کی ڈیوٹی کر نے پر مجبور ہیں۔جس میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایس پی مجاہد نے پی اےس او عاصم جہانگیر کو انکوائری کا حکم دیا اور اہلکاروںکی طرف سے شکایات کو دور کر نے کے لئے ایک سپیشل ڈیوٹی چارٹ مرتب کر نے کا حکم بھی دیا۔