دوران بارش کوئی وارڈن ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہ جائے: سہیل چودھری

لاہور(نامہ نگار)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے گزشتہ روز بارش کے دوران فیروز پور روڈ، جیل روڈ،مال روڈ کینال روڈانڈر پاسز، گوالمنڈی چوک،صفانوالہ چوک ،علامہ اقبال روڈ،سرکلور روڈ،مزنگ چوک،آﺅٹ فال روڈ،چوک سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر نشیبی شاہراﺅں کاوزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ بارش کے دوران شہریوں کی مدد کرتے نظر آئیں،کوئی بھی وارڈنز چوک چھوڑ کر نہ جائے،غفلت کی صورت میں متعلقہ اہلکارواںکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ بارش کے دوران اپنی نگرانی میں ٹریفک کی روانی کو ممکن یقینی بنائیں،پانی میں بند ہونے والی گاڑیوں کو فوری مدد فراہم کرتے ہوئے روڈ سے ہٹایا جائے ، زیادہ پانی کھڑا ہونے یا کوئی دیگر رکاوٹ پیدا ہونے کی صورت میںٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے،ٹریفک وارڈنز موسمی حالات کے پیش نظر رین کوٹ،لانگ بوٹ اور چھتر ی ہمراہ رکھیں ۔