ججز کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی 5 اسیروں کو رہا کرنے کا حکم
وہاڑی(نامہ نگار)ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی محمد صلابت جا ویدنے سول جج وہاڑی فیصل محمود کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔انہوں نے ویمن بارک،نو عمر وارڈ،ہسپتال،کچن اسیران کا دورہ کیا اور اُن کے مسائل سنے نیز اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کوبھی چیک کیا اور معیار کو سراہا۔اندرون جیل ہسپتال میں داخل اسیران کی بھی عیادت کی۔ اس موقع پرایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے5 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا اس مو قع پر جیل سپر ٹنڈ نٹ نے بتا یا کہ محکمہ ہیلتھ کی طرف سے تمام اسیران اور ملازمین کو ہپاٹائٹس بی کے حفاظتی انجکشن بھی لگائے جا چکے ہیں۔