بنک نادہندہ کی جائیداد نیلام کرنے کاحکم
ملتان (سپیشل رپورٹر) جج بنکنگ کورٹ تھری ملتان نے قرضہ کی رقم ادانہیں کرنے پر بنک نادہندہ کی رہن شدہ جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت کی جانب سے مقررہ کورٹ آکشنر کی جانب سے 29 جنوری کو جائیداد کی نیلامی کی جائے گی۔اس ضمن میں فاضل عدالت نے ملکی بنک کی شاہ رکن عالم ملتان برانچ کے18 لاکھ19ہزار805روپے قرضہ کی رقم ادا نہیں کرنے پر بنک نادہندہ محمدعبداللہ طاہرکا مو ضع جمعہ خالصہ ملتان میں رہن شدہ 13 مرلے16 گزرقبہ نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔