منشیات کے ملزم کو عمر قید وجرمانہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں ملوث ایک ملزم کوقید وجرمانے کی سزادینے نیز ایک ملزم کی ضمانت منظورکرنے اور3 کی درخواست پرریکارڈ پیش کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ اے این ایف میں درج 13 کلو چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پرملزم کوعمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانے، نیزتھانہ جلیل آبادمیں درج ایک کلو160 گرام چرس برآمدہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمدشکیل کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پرمنظور کرنے،تھانہ شاہ رکن عالم میں درج منشیات کے مقدمہ میں ملزموں محمدعامر،محمداظہراور جاویداحمدکی درخواست ضمانت پربعدازگرفتاری پرپولیس سے 20 جنوری کوریکارڈطلب کرلیا گیاہے۔