نوسر باز مرد وخاتون دکاندار کی رقم لیکر فرار
متاثرہ نے ناکے لگوا دئیے دونوں پکڑے گئے رقم واپس کردی، تین تھانوں کی پولیس حدود کا تعین کرتی رہی، دونوں پروٹوکول کے ساتھ رہا
خانیوال (خبر نگار) نواحی علاقہ 4/AHمیں ایک خاتون مرد کے ساتھ آئی اور اس کے ساتھی جس کا نام محمد عارف فارسی بول کر امجد نامی دکاندار سے 24ہزار روپے نوسر بازی کر کے فرار ہو گئے شکیل نامی شخص فارسی میں دکاندار سے چیزیں طلب کرتا جس کا خاتون اردو ترجمعہ کر کے بتاتی تاہم جب دونوں رو پوش ہو گئے تو امجد نامی دکاندار نے اپنی دراز چیک کی تو اس میں 24ہزار روپے کم تھے جس پر امجد نے اپنے عزیز رشتہ داروں اور دوستوں کے ذریعے مختلف سٹرکوں پر انہیں پکڑنے کے لیے پہرہ لگا دیا اس طرح یہ دونوں لاہور موڑ خانیوال پر موٹر سائیکل رکشہ میں جاتے ہوئے پکڑے گئے شکیل نامی شخص نے 24ہزار روپے نکال کر دے دیئے بعد ازاں تھانہ کہنہ پولیس انہیں حراست میں لے کر تھانے لے گئی جس کے بعد حدود کا تعین شروع ہو گیا اور یہ خاتون اور مرد تھانہ مخدوم پور پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ایس ایچ او مخدوم پور رانا فاروق نے بتایا کہ یہ ان کے علاقہ میں نہیں آتا اس طرح ان دونوں کو تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھانہ سٹی پولیس نے مبینہ طور پر فارسی سمجھ کر اردو ترجمعہ کرنے والی خاتون کو اسی وقت چھوڑ دیا جبکہ شکیل نامی شخص کو رات گئے با اثر شخصیت کے کہنے پر رہا کر دیا گیا اس طرح یہ نوسر باز جوڑا مبینہ چمک کے کمال اور پشت پنائی کے باعث تین تھانوں کی پولیس نے نہ ہی کوئی تفتیش کی اور نوسر بازوں کو پروٹوکول کے ساتھ رہا کر دیا گیا ۔