.بلوچستا ن کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے لوٹی گیس فیلڈ میں 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے

.بلوچستا ن کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے لوٹی گیس فیلڈ میں 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے

۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کنواں نمبر1 سے لوٹی پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا اور فرار ہوگئے۔دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ پائپ لائن سے پلانٹ کو جانے والی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔گیس معطلی کے باعث لوٹی گیس فیلڈ میں سوئی گیس کی مجموعی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب جعفر آباد کے علاقے کھوسہ لاڑی میں ڈیر ہ اللہ یار سے اوستہ محمد   جانے والے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا  جس سے محبت شاہ ،کیٹل فارم اور کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی