ہائیکورٹ: والدین کے جھگڑے سے متاثرہ بچے ماں کے سپرد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مرزا وقاص رئوف نے والدین کی تلاش کے لیے دو معصوم بچوں کی درخواست پر بچے ماں کے حوالے کر تے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔ عدالت میں کے والد عدنان نے موقف ا ختیار کیا کہ اس نے بیوی کو طلاق دیدی ہے بچوں کے اخراجات برداشت کرے گا۔ گذشتہ روز کیس کی سماعت میں فاضل عدالت کے روبرو بچوں کی ماں سیمہ بی بی ، باپ عدنان ظفر ، دادا ظفر اقبال ، اور بچوں کی خالہ بھی پیش ہوئے۔  عدالت نے کیس نمٹا  تے ہوئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔