گلبرگ: گاڑی میں مشکوک شاپنگ بیگ کی اطلاع پر پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ کی دوڑیں، کلیئر قرار دیدیا گیا

لاہور (نامہ نگار)گلبرگ کے علاقہ میں کھڑی گاڑی میں مشکوک شاپنگ بیگ کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی دوڑیں لگ گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گلبرگ کے علاقہ لبرٹی گول چکر کے قریب ایک کھڑی کار مشکوک شاپنگ بیگ دیکھ کرراہگیروں اور تاجروں نے پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو اطلاع کی۔پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر چیکنگ کی تو شاپنگ بیگ سے کوئی مشکوک چیز نہ ملی۔اس دوران گاڑی کا مالک بھی پہنچ گیا۔جس کے بعد پولیس نے گاڑی کو کلئیر قرار دے کر اس کے حوالے کردی ہے۔