گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر 92 دکانداروں کے چالان، 25 گرفتار

گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر 92 دکانداروں کے چالان، 25 گرفتار

لاہور (خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوںاورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 777دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے92 دکانداروں کے چالان کئے جنہیں 1,58,700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔5 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی  طور پر25افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے20افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔