ٹبی سٹی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹبی سٹی کے علاقہ میں نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے پولیس کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں  ٹبی سٹی میں نامعلوم شخص کی لاش سڑک پر پڑی تھی راہ گیروں نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا  پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے۔