وکلاء کی تلخ کلامی ، جج کا مقدمہ کی سماعت سے انکار

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج چودھری منیر احمد نے ایک مقدمہ میں دائر درخواست ضمانت پردوران بحث وکلاء کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد زیرسماعت مقدمہ کی سماعت روکتے ہوئے مذکورہ مقدمہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار کو بھجوا دیا۔ ملزم شکیل حسین کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تو ملزم کے وکلاء نے دوران سماعت فاضل جج سے تلخ کلامی شروع کردی جس  پر فاضل عدالت نے سماعت سے انکار دیا ہے ۔