وائرنگ شارٹ ہونے سے رکشہ جل کر تباہ

لاہور (نامہ نگار) شادمان کے علاقہ میں وائرنگ شارٹ ہونے سے آگ لگنے سے رکشہ جل کر تباہ ہو گیا ہے۔محنت کش رکشہ جلتا دیکھ کر زاوقطار روتا رہا۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے رہائشی ناصر نے چند ماہ قبل رکشہ لیا تھا اور رکشہ چلا کر وہ اپنا گزر بسر کررہا تھا ۔ گزشتہ روز وہ شادمان چوک میں موجود تھا کہ وائرنگ شارٹ ہونے سے رکشہ میں آگ لگ گئی۔