مختصر عدالتی خبریں

مختصر عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایک کلو سے زائد چرس کے مقدمہ میں ملوث ملزم ذوالفقار کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور، رہا کرنے کا حکم ٭حبس بے جا کی دائردرخواست پر شیر خوار بچی کو ماں کے حوالے ٭عدالت کا دوسری شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم ٭منشیات کے مقدمہ میں ملوث 70 سالہ ضعیف العمر ملزم ثاقب درخواست ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور، رہا کرنے کا حکم ٭ہمیش خاں وغیرہ کے خلاف فراڈ ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی۔