لاہور: 7 گھروں سے 90 لاکھ روپے کا مال لوٹ لیا، 5 کاریں، 8 موٹرسائیکل چوری

لاہور: 7 گھروں سے 90 لاکھ روپے کا مال لوٹ لیا، 5 کاریں، 8 موٹرسائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں 90 لاکھ روپے کا مال لوٹ لیا، 5 کاریں، 8 موٹرسائیکل چوری۔گلشن اقبال کریم بلاک کے شاہد منیر کے گھر سے 27 لاکھ روپے، ڈیفنس بی ڈی بلاک کے ڈاکٹر سعید اشرف کے گھر سے 22 لاکھ روپے، فیصل ٹاؤن سی بلاک کی محمودہ اقبال کے گھر سے 21 لاکھ روپے، جوہر ٹاؤن ڈی بلاک کے غلام قادر کے گھر سے 15لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری ہو گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مانگا منڈی چاہ سیدے والا تالاب مہتاب کے گھر سے 4 لاکھ روپے، اسلام پورہ معراج بلڈنگ کے مشرف علی کے گھر سے 2لاکھ روپے، برکی موضع سو واڑی والی پلی کے قریب منظور احمد کی فیملی سے 1لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے لوئر مال احمد پارک محمد سیلم کی پلاسٹک کے کارخانے سے 2 لاکھ 40 ہزار اور موبائل، راوی روڈ نشتر ڈگری کالج کے باہر ندیم سے 4 ہزار اور 2 موبائل، گرین ٹاؤن ریاض سے 70 ہزار اور 2 موبائل، اقبال ٹاؤن پاک بلاک میں مسعود ریاض سے29 ہزار اور 2 موبائل، مصطفی ٹاؤن کنال ویو شفیق احمد سے 1لاکھ کی نقدی اور موبائل، گرین ٹاؤن باگڑیاں کاشف علی سے 23 ہزار اور موبائل، گرین ٹاؤن میاں چوک میںکاشف سے موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ لی۔ چوروں نے ڈیفنس اے سے عابد، ستوکتلہ سے محسن، سندر سے عبداللطیف، مسلم ٹاؤن سے منیر اور اقبال ٹاؤن سے حنیف کی گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو سے احمد، سبزہ زار سے اسلم، مزنگ سے طارق، کوٹ لکھپت سے رضوان، شاد باغ سے عتیق، سمن آباد سے فراز، اسلام پورہ سے امجد اور پرانی انار کلی سے حبیب کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ علاوہ ازیں فیروز والا فیکٹری ایریا اور فیروز والا کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو 60 لاکھ روپے کے قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ منڈیالی کے قریب ڈاکوؤں نے شہری محمد ندیم سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے فروٹ کا سامان چھین لیا۔ فیروز والا میں مسلح افراد نے ظفر پرویز سے 52 لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ تشدد کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں اور چوروں نے چار افراد زمان مہندی، شہباز احمد، ملک شبیر کے گھروں میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔