فیروز والا: بیوی نے شوہر کو زہر دیکر مار ڈالا

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی برج اٹاری میں بیوی نے زہر دیکر اپنے شوہر اسلم کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ میں مقتول کے بھائی محمد اشرف نے بتایا اس کا بھائی اسلم سات بچوں کا باپ تھا وقوعہ کے روز اس کی بیوی سیما بی بی نے چائے میں زہر ملا کر اسے پلا دیا  جس کے باعث وہ ہلاک ہو گیا بعد میں سیما بی بی  بچوں کو چھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی اس دوران سیما بی بی نے آشنا مودی کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی بھی فروخت کر دی پولیس فیکٹری ایریا نے اس ضمن میں سیما بی بی اور اس کے آشنا مودی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کیلئے تلاش شروع کر دی۔