الیاس چنیوٹی نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کی نااہلی کے کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست منظور کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کی وکیل ایڈووکیٹ ثمرہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ پی پی 73 چنیوٹ سے منتخب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے مدرسہ کے لئے وقف کی گئی زمین پر قبضہ کرکے پرائیویٹ کالج بنا لیا ہے  جو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے جبکہ الیا س چنیوٹی  آرٹیکل 62،63  پر پورا نہیں اترتے نااہل قرار دیا جائے  عدالت نے کیس کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست منظور کرلی آئندہ سماعت 2 مارچ کو ہوگی۔