ہراساں کئے جانے پر خاتون کی تحفظ کیلئے عدالت میں درخواست

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) دوستی سے انکار پرخاتون کے شوہر کو جیل بھجوانے والے شخص کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے پر فیکٹری ملازم خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ تحفظ کے لئے  عدالت میں پہنچ گئی ۔فاضل جج نے آئندہ تاریخ پیشی پر باٹاپورپولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ باٹاپور فیکٹری کی ملازمہ سونیا نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  اکمل خان کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رفیق نامی شخص اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا  انکار پر اس نے اسکے شوہر کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر واکر جیل بھجوا دیا اور اس وقت وہ سائلہ کوحیلے بہانوں سے تنگ کررہا ہے۔