گجر پورہ میں گھر پر چھاپہ، کیمیکل ڈور کی 50 چرخیاں اور ڈھائی ہزار پتنگیں برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) گجر پورہ پولیس نے 50کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور ڈھائی ہزار پتنگیں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق رات گئے گجر پورہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ محمود شاہ نامی شخص سخت پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر کیمیکل ڈور اور پتنگیں گھر میں تیار کرکے مختلف دوسرے شہروں میں فروخت کر رہا ہے جس پر پولیس گجر پورہ نے ٹیم تشکیل دیتے ہوئے فوری طور چھاپ مار کر ملزم محمود کے قبضہ سے ڈھائی ہزار پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔