مہندی کی تقریب میں فائرنگ، چھت پر کھڑا نوجوان ہلاک

مہندی کی تقریب میں فائرنگ، چھت پر کھڑا نوجوان ہلاک

لاہور(سٹاف رپورٹر)مہندی کی تقریب میں ہوائی فا ئر نگ سے چھت پر کھڑاہمسا یہ گو لیا ں لگنے سے ہلاک ہو گیا تفصیلات کے مطابق جنو بی چھا و نی کے علاقہ نشا ط کا لو نی ڈی بلاک گلی نمبر 2  کے رہا ئشی را شد کی تیل مہندی کی تقر یب ہو رہی تھی اس دوران  دولہاکے دوستوں نے نشے میں دھت ہو کر اچانک ہوائی فا ئر نگ شرو ع کر دی جس سے چھت پر کھڑے نوجوان جنید کو گولیاں لگ گئیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیاپولیس نے رات گئے دولہا کے 3دو ستوں کو گر فتا ر کر کے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے جمع کروا دی۔ پولیس کے مطا بق دولہا کے گھر وا لے تا لے لگا کر فرار ہو گئے۔