قادیاتی عبادت گاہ حملہ کیس‘ کانسٹیبل کی شہادت کا ریکارڈ، مزیدگواہ طلب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قادیانی عبادت گاہ پر حملہ کیس  میں کانسٹیبل  اللہ دتہ کا بیان قلمبند کرکے  مزید گواہ طلب کر لئے ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں واقع قادیانی عبادت گاہ پر 2010ء کودہشت گردوں نے حملہ کر کے بیسیوں افراد کو ہلاک جبکہ پچاس سے زائد کو زخمی کر دیا  تھا۔ دو مشتبہ افراد معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ کو  پولیس نے گرفتار کیا ۔