شہباز تاثیر اغوا کیس: 2 پولیس اہلکاروں سمیت4 گواہوں کے بیان قلمبند

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا ء کیس میں استغاثہ کے مزید گواہان کو  طلب کرلیا فاضل جج نے اے ایس آئی نذیر، کانسٹیبل وقاص سمیت استغاثہ کے چار گواہان کے بیانات قلمبند کئے ۔ استغاثہ کے مطابق عٖثمان اور معظم سمیت چار ملزموں  نے شہباز تاثیر کو بھاری تاوان کے لئے اغواء کیا تھا ۔