رائے ونڈ: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے3 پولیس اہلکار گرفتار

رائے ونڈ (نامہ نگار)  رائے ونڈ پولیس کے مطابق رائے ونڈتھانہ کے علاقہ میں پولیس کی طرف سے  بے گناہ  لوگوں کو اغوا کرکے نجی ٹاچر سیل میں تشدد کا نشانہ بناکر خوفزدہ کر کے تا وان کے عوض لاکھوں روپے وصول کر نے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار کرکے مغوی بازیاب  کرا لئے گئے۔  تفصیلات کے مطابق اظہر ریاض Tasiسرور روڈ لاہور ،لیاقت ہیڈ کانسٹیبل ،طارق اے ایس آئی غازی آباد ،طارق اور سیموئیل ملزمان نے کچھ عرصہ قبل رائے ونڈ کے نواحی موضع  بھمبہ کے رہائشی چوہدری پھول خاں کو اغوا کر کے نجی ٹارچر سیل میں تشدد کا نشانہ بنا کر ڈیڑ لاکھ روپے  لیکر عوض چھوڑ دیا ملزمان نے گزشتہ روز رائے ونڈ مشن کالونی کے رہائشی جاوید عرف بوٹا کو اغوا کر کے اپنے نجی ٹارچر سیل میں لے جا کرحبس بے جا میں رکھ کر تشدد کے دوران چار لاکھ روپے میں ڈیل کی اہل خانہ کو موبائل فون پر اطلاع ملنے کے بعدسٹی پولیس  نے پاجیاں چوک میں ایک مغوی جاوید عرف بوٹا کو چھوڑنے کے عوض لاکھوں روپے طلب کر تے ہوئے تین ملزمان تھانہ سرور روڈکے ٹی اے ایس آئی اظہر ریاض لیاقت ہیڈ کانسٹیبل ،طارق اے ایس آئی غازی آباد اوران کے دو ساتھیوں طارق اور سیموئیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق رائیونڈ کا سیموئیل اور طارق نامی افراد اغواء کار ملزمان کیلئے مخبر کا کام کرتے تھے۔