ذخیرہ اندروزی اور گرانفروشی پر دکانداروں کو41 ہزار روپے سے زائد جرمانے

لاہور(خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ئون کر تے ہوئے363دکانوں پر چھاپے ما رے اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر66دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ41 ہزار 4سو روپے کے  جر مانے عائد کئے جبکہ ایک مقدمہ درج کروا کرایک شخص کو گرفتارکروا دیا گیا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر4دکانداروں کو4ہزار روپے کے جر مانے کئے۔