جوہر ٹائون: قتل ہونیوالا چوکیدار پیپلزپارٹی کا ورکر تھا،2 بیٹے بے نظیر کے جلسہ میں بم دھماکے میں مارے گئے تھے

جوہر ٹائون: قتل ہونیوالا چوکیدار پیپلزپارٹی کا ورکر تھا،2 بیٹے بے نظیر کے جلسہ میں بم دھماکے میں مارے گئے تھے

لاہور( سٹاف رپورٹر )جوہر ٹاون کے علاقہ میں شاہ عالمی کے تاجر کی کوٹھی میں قتل ہونے  والے چوکیدار محمد یوسف کی نعش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کریا  ، پولیس ے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے پتہ چلا کہ مقتول پیپلز پارٹی کا ورکر تھااور اس کے 2بیٹے بینظیر بھٹو کے ایک جلسے میں جاں بحق ہو چکے ہیں واضح رہے کہ 2روز قبل65 سالہ محمد یوسف شاہ عالم کے تاجر جاوید کی خالی کوٹھی بی او آر جوہر ٹاون میں چوکیدار تھا جسے نامعلوم افراد نے ذبح کردیا تھا۔