جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقہ جانے والا گرفتار

لاہور(خبر نگار) جعلی ستاویزات پر جنوبی افریقہ جانیوالے شیخوپورہ کے ارشاد کو ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کر لیا۔ ارشاد غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کرکے موز مبیق کے راستے جنوبی افرقہ پہنچا تھا۔ جہاں اس نے جنوبی افریقہ میں قیام کا جعلی  ورک پرمٹ اور پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر لیا۔ ملزم اسی پاسپورٹ پر پاکستان آیا تھا۔ واپس جاتے ہوئے گرفتارکر لیا گیا۔