تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون 6 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا

لاہور (خبر نگار) تجاوزات کے خلاف مختلف ٹائونز میں کریک ڈائون کرکے 6 ٹرک سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ 3 مقدمات درج کروائے گئے۔ عزیز بھٹی ٹائون انتظامیہ نے نیا پل تاج پورہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور کار سرکار میں مداخلت پر 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ واہگہ ٹائون انتظامیہ نے داروغہ والا سے بند روڈ‘ داتا گنج بخش ٹائون انتظامیہ نے چوبرجی‘ شالیمار ٹائون انتظامیہ نے بھوگیوال روڈ‘ اقبال ٹائون انتظامیہ نے سبزہ زار لیاقت چوک سے تجاوزات کا خاتمہ کیا۔