بدعنوانی کے 2 ریفرنسز کی سماعت ملتوی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)مقامی احتساب عدالت نے خالد محمود وغیرہ کے خلاف دائر بد عنوانی کے ریفرنس کی سماعت24فروری تک ملتوی کر دی ہے۔  فاضل عدالت نے ملزم کا جزوی بیان قلمبند کیا۔  احتساب عدالت نے شیخ جاوید محمود کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔