امریکی شہری اغوا کیس، وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج   نے امریکی ڈاکٹر اغوا کے مقدمے  کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تک ملتوی کردی۔ ماڈل ٹائون پولیس نے ملزم سیف الرحمان اور حافظ عمران کے خلاف امریکن ڈاکٹر وارس سٹائن کو اغوا ء کر کے ساتھی طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔