امتحانی مراکز سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک روانی کیلئے اقدامات کئے جائیں: سی ٹی او

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ و ہ امتحانی مراکزسے ملحقہ روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے بہتر سے بہتر اقدامات کریںاور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شہری اپنی گاڑی،موٹر سائیکل کو روڈ سائیڈ پر کھڑی نہ کرے۔شہریوں کی تمام موٹر سائیکلوںاور گاڑیوں کو پارکنگ اسٹینڈز میں پارک کروایا جائے۔ڈی ایس پیز حسب ضرورت امتحانی مراکز کے باہر اور اس کے ملحقہ روڈ پر اضافی ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ افسران تعینات کریں تاکہ طلبہ کے ساتھ ساتھ دیگر شہریوں کو گزرتے وقت ٹریفک کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔اس کے علاوہ انہوں نے اہم شاہرائوں پر واقعہ سکول و کالجز اور ہسپتالوں کے باہرٹریفک کے مزید بہتر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔