شارٹ ٹوکن اور جعلی کاغذات پر 70 گاڑیوں کے چالان
ملتان (سماجی رپورٹر)ایکسائز‘ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کےخلاف کارروائی کے دوران شارٹ ٹوکن ٹیکس اور بوگس کاغذات کی بنیاد پر 70 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ ڈائریکٹر ایکسائز کی تین ٹیموں نے چونگی نمبر 9 وہاڑی روڈ اور این ایل سی بائی پاس پر ناکے لگاکر 14 فینسی نمبر پلیٹس اتار لی۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز کی ٹیموں نے مختلف چوکوں پر 380 گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے۔ ای ٹی او یوسف ورک نے اس کارروائی سے دو لاکھ 50 ہزار روپے ریکوری کی امید ظاہر کی ہے۔