چھتیں گرنے کے واقعات میں شہری ہلاک‘ ایک ہی خاندان کی 4 بچیوں سمیت 10 زخمی

چھتیں گرنے کے واقعات میں شہری ہلاک‘ ایک ہی خاندان کی 4 بچیوں سمیت 10 زخمی

لاہور (اپنے نمائندے سے) چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ہی خاندان کی 4 بچیوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یوحنا آبادمیں بوسیدہ چھت دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں 40 سالہ شریف دم توڑ گیا جبکہ 10 سالہ صائمہ سمیت 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ دریں اثناءتھانہ نواں کوٹ کے قریب واقع ایک بوسیدہ مکان زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجہ میں 2 سالہ حفظہ‘ 4 سالہ مریم‘ 7 سالہ اسماءاور 5 سالہ سدرہ‘ 14 سالہ رانی‘ 15 سالہ بلقیس‘ 21 سالہ نسرین اور 24 سالہ سویرا شدید زخمی ہو گئیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں حفظہ اور مریم کی حالت نازک ہے۔