ناشتہ تیار کرتے آگ لگنے سے لڑکی جھلس کر جاں بحق

ناشتہ تیار کرتے آگ لگنے سے لڑکی جھلس کر جاں بحق

فیروز والا (نامہ نگار) کپڑوں میں آگ لگنے سے لڑکی جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رحمت کالونی ونڈالہ کے رہائشی افتخار کی پندرہ سالہ بیٹی ناشتہ تیار کر رہی تھی کہ اچانک اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں بری طرح جھلس گئی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ فیروز والا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔